آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 فروری 2018 11:56

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 فروری۔2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ امور اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کے درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے فوجی تعلقات اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔