لکھے ہوئے فیصلے سنائے جارہے ہیں‘توہین عدالت کیسیوں سے نہیں ڈرتے-کیپٹن صفدر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 فروری 2018 11:56

لکھے ہوئے فیصلے سنائے جارہے ہیں‘توہین عدالت کیسیوں سے نہیں ڈرتے-کیپٹن ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 فروری۔2018ء)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال میں حکومت اپنی لگ رہی تھی لیکن درحقیقت ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیپٹن صفدرنے کہا کہ گزشتہ چار سال میں حکومت اپنی لگ رہی تھی لیکن درحقیقت ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، کبھی دھرنا اور کبھی ڈان لیکس میں ہمارے ہاتھ باندھ دئیے گئے۔

(جاری ہے)

جب تک سیاستدانوں کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں ملک ترقی نہیں کرسکتا، ملک کے حالات جب بھی بدل رہے ہوتے ہیں وزیراعظم نااہل ہو جاتا ہے، فیصلے لکھے ہوئے ہوتے ہیں، جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءکو بھی لکھی ہوئی رپورٹ دی گئی۔دوران گفتگو توہین عدالت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نواز شریف کے داماد نے کہا کہ میں ہیروں والی جے آئی ٹی کے سامنے بھی پیش ہو گیا تھا تو سپریم کورٹ کے سامنے بھی پیش ہوجاو¿ں گا۔ سپریم کورٹ ملک کا سپریم ادارہ ہے، اسے رولنگ اسٹون نہ بنائیں، از خود نوٹس آلو اور پیاز کے نرخ پر نہیں ہوتے، مارشل لاءلگنے اور ذوالفقاربھٹو کی پھانسی پر ہوتے۔