نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف ہسپتال منتقل کردیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 فروری 2018 11:43

نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف ہسپتال منتقل کردیا گیا
 راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 فروری۔2018ء) مسلم لیگ (ن)کے راہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔توہین عدالت کیس میں سزا پانے والے (ن) لیگی رہنما نہال ہاشمی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی اور انہیں عدالت سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ ابھی نہال ہاشمی کو جیل میں صرف ایک دن ہی ہوا تھا کہ انہیں دل میں تکلیف کی شکایت پیدا ہوگئی جس کے باعث انہیں جیل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے 28 مئی 2017 کو تقریر میں پاناما فیصلہ سنانے والے ججوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کی تقریر پر 31 مئی کو ازخود نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :