آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 2 فروری 2018 10:23

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریاض میں جمعرات کو سعودی ولی عہد ، وزیر دفاع اور وزارتی کونسل کے نائب صدر شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے ملاقات میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی بری افواج کے سربراہ فہد بن ترکی بن عبدلعزیز سے بھی ملاقات کی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں عسکری میدان میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔