اسلامی جمعیت طلبہ کا ناظم اعلیٰ کے انتخاب کا 65واں اجتماع (آج) سے شروع ہوگا

جمعرات 1 فروری 2018 23:41

سکھر۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا سالانہ اجتماع برائے ارکان آج سے شروع ہوگا۔ یہاں جار ی کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق سالانہ اجتما ع ارکان میںجمعیت کے نئے سیشن 2018-19کیلئے مرکزی ناظم اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ مرکز ی جنرل سیکریٹری ،تمام ناظمین صوبہ جات ،ناظمین ڈویژنزکا تقرراور استصوابِ رائے کے ذریعے انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔

انتخاب کے پہلے مرحلے کے بعدمقامات ،اضلاع،شہروں اور یونٹس کی سطح پر انتخاب کے مرحلے شروع ہو ںگے۔انتخاب کیلئے تمام اراکین کو بیلٹ پیپرزاور فہرست ارکان ارسال کردی گئی ہے۔جبکہ تمام ناظمین کو دستورجمعیت کی دفعہ نمبر15.اور17کی شق الف اور ب کا بغور مطالبہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :