ڈپٹی مئیر سکھر میو نسپل کارپوریشن کا افسران کے ہمر اہ نکاسی ا ٓ ب کا جائز ہ لینے کیلئے مختلف ڈرینج سسٹم کا اچانک دورہ

جمعرات 1 فروری 2018 23:40

سکھر۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء)ڈپٹی مئیر سکھر میو نسپل کارپوریشن نے ایگز یکٹو ا نجینئر شر ف الد ین ڈنو ر اور دیگر افسران کے ہمر اہ نکاسی ا ٓ ب کا جائز ہ لینے کے لئے ماکا ڈرینج ،میانی ڈرینج ،شالیمار ڈرینج سسٹم کا اچانک دورہ کیا تاکہ سیو ریج کے پانی کی نکاسی کو 24گھنٹے فعا ل رکھنے کے لئے حالیہ اقد امات اورمیئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی دی جانے والی ہد ایات پر عملد ر آ مد کا جائز ہ لیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈرینج اسٹیشن کے انچارج کو ہد ایت کی کہ نکاسی ا ٓ ب پر پوری توجہ دی جائے تاکہ شہر کے کسی بھی علاقے سے اوور فلو کی شکایات نہ ملیں ، انہوںنے کہا کہ میئر سکھر نے ماکا ڈرینج کے لئے نیا ہیو ی جنر یٹر 500 kv بھی فراہم کر دیا ہے تاکہ اس اہم ڈرینج اسٹیشن کی استعد اد کار میں نمایاں اضافہ ہو ، اسی طرح معمو ل کے مطابق ڈیزل کی فراہمی جاری ہے ، طارق حسین چوہان نے کہا کہ نکا سی آب کے تمام ڈرینج اسٹیشنز کی مشینر ی کے مر متی کا موں کو بلا تاخیر مکمل کر لیا جائے ،اسی طرح شہر کے جن علاقوں میں نالیوں کا پانی نکلنے کی شکایت ملے اس پر فوری توجہ دی جائے ،انہوں نے انڈ ر گر ائونڈ پارٹی کے انچارج کو سختی سے ہدایت کی کہ اہم علاقوں کے گٹر اور نالیوں کو مکمل طور پر صاف کیا جائے ، اوور فلو کی شکایت پر سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے سینٹیشن اسٹا ف کوبھی ہد ایت کی کہ وہ اپنی ڈیو ٹی ذمہ داری سے انجام دیں ڈرینج سسٹم کو فعال رکھنا سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ گٹر ابلنے سے گند ا پا نی سڑ کوں ، گلیوں ، بازاروں ، راستوں پر آ نے سے معمو لات زندگی متاثر ہو تے ہیں اور ٹریفک میں خلل واقع ہو تاہے ، پیدل چلنے والے شہر یوں کو بھی مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ،انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں ، مساجد اور رش کی جگہوں پر بھی خاص تو جہ دی جائے کسی بھی ایسی جگہ گندے پانی کی نکاسی ہماری اولین ذمہ داری ہے ، شہر یوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہو لتیں فراہم کی جارہی ہیں اس لئے 273.5 ملین روپے کی لاگت سے سے 5یونین کونسلوں میں پانی وسیو ریج کی لائنیں تبد یل کی جارہی ہیں جن کے بعد یہ شکایات ختم ہوجائیں گی ۔