سکھر پولیس کیجانب سے کیمرامین و فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹریننگ کرائی جائیگی، ایس ایس پی سکھر

جمعرات 1 فروری 2018 23:40

سکھر۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) سکھر پولیس کیجانب سے کیمرامین و فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹریننگ کرائی جائیگی جس میں کیمرامین و فوٹو جرنلسٹ کو ہنگامی حالات میں کوریج کے ساتھ اپنی جان کی حفاظت کرنے کی بابت عملی تربیت دی جائیگی تاکہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری سر انجام دینے کے دوران محفوظ رہ سکیں ۔

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق یہ بات ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے کیمرامین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سکھر کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر جاوید گھنیو اور جنرل سیکریٹری بخش علی پھلپوٹو کی قیادت میں ایس ایس پی سکھر سے انکے دفتر میں ملاقات کی، وفد میں سینئر فوٹو گرافر سید قذافی شاہ، نائب صدر حیات کھوکھر، خازن اسامہ طلعت، آفس سیکریٹری سکندر علی چاچڑ، پریس سیکریٹری محمد علی سولنگی، بلاول بھٹی، سعید بھیو، بابر کھوکھر، مرتضیٰ سمیجو ودیگر شامل تھے، ایس ایس پی سکھر نے مذید کہا کہ کیمرامین و فوٹوگرافرز کا شعبہ صحافت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتا ہے، کیمرامین و فوٹوگرافرز اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پیشہ ورانہ فرائض انجام دیکر عوام کو حقائق سے آگاہ رکھتے ہیں، شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹس کی خدمات قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات پولیس آپریشن اور ہنگامی حالات میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر کیمرامین و فوٹو جرنلسٹ واقعہ کی کوریج کرتے ہیں، جہاں وہ زخمی بھی ہوجاتے ہیں، اس سلسلے میں جلد ہی تربیتی نشست رکھی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :