ضلع سکھر میں سی پیک کے موٹر وے منصوبے میں سکھر ڈسٹرکٹ کے 37لنک روڈز کی فوری طور پر مرمت کی جائے‘ کمشنر سکھر

جمعرات 1 فروری 2018 23:40

سکھر۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) کمشنرسکھر ڈویژن ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے نیشنل ہائی وے کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی -پشاور موٹر وے کے سکھر سیکشن منصوبے کی تعمیر کے دوران سکھر ضلع کے 37لنک روڈز اور گھوٹکی ضلع کے 09 لنک روڈزکو پہنچنے والے نقصان کا مشترکہ سروے کر کے ان کی مرمت فوری طور پر کی جائے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارکراچی -پشاور موٹر وے کے سکھر سیکشن منصوبے میں درپیش مسائل کے حوالے سے اپنے آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔ کمشنر سکھر نے کہا کہ یہ اجلاس ایک انتہائی اہم منصوبے کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے کیونکہ موٹر وے کے اس منصوبے سے نہ صرف علاقائی بلکہ ملک کی ترقی بھی وابستہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکھر سیکشن کے موٹر وے منصوبے میں دو اہم مسائل سامنے آئے ہیں جن میں ایک انٹر چینجز کے باعث علاقے کے لوگوں ک کی زمین کا منصوبے میں آجانا اور دوسرا لنک روڈز کا نقصان ہونا جس سے علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات درپیش ہیں اور اس باعث موٹر وے منصوبے کے کام میں بھی تاخیر ہورہی ہے جس پر کمشنر سکھر نے نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ہائی وے کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنو عاقل انٹر چینج اورروہڑی انٹر چینج میں آئی ہوئی زمین کا مشترکہ سروے کر کے زمین کے متاثرہ مالکان کے لئے رقم مختص کی جائے تا کہ منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں ، انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ لینڈ اکیوزیشن کے کام میں تیزی لائیں اور فوری طور پر ب فارم اور فارم -7کو مکمل کریں تا کہ متعلقہ زمین کی ادائیگی کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :