ملزم اختر عالم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 2سال قید بامشقت اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا

جمعرات 1 فروری 2018 23:32

کراچی ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) پاکستان رینجرز(سندھ) کی پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے پیش کئے گئے ثبوت اور دلائل کی روشنی میں جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ساؤتھ کی عدالت نمبر 4 نے ملزم اختر عالم جس کا تعلق کالعدم اہلسنت والجماعت سے ہے کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 2سال قید بامشقت اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزم کو2014 ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مذ کورہ ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قتل کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :