وزیر اعلیٰ سندھ میر ہزار خان بجارانی کے رہائش گاہ پہنچے‘ لواحقین کے ساتھ سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 1 فروری 2018 23:32

کراچی ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کی اچانک وفات کی خبر سن کر فوری طورپر ان کی رہائش گاہ پہنچے اور لواحقین کے ساتھ اس سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ مرحوم میر ہزار خان بجارانی ہمارے دیرینہ اور سینئر ساتھی تھے اور وہ پارٹی کے لیے ایک اثاثہ کی حیثیت رکھتے تھے ان کی اچانک وفات سے پیدا ہونے والا خلا شاید ہی پر ہوسکے اور انہیں اِن کی اچانک وفات پر گہرا دکھ اور صدمہ ہوا ہے۔

انہوں نے مرحوم کے پسماندگان کو اپنی اور سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس سانحہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :