تین بچیوں سے مبینہ زیادتی کے معاملہ کا ڈراپ سین ، ڈسٹرکٹ اسٹینڈنگ بورڈ میں بچیوں سے زیادتی ثابت نہ ہو سکی

جمعرات 1 فروری 2018 23:30

تین بچیوں سے مبینہ زیادتی کے معاملہ کا ڈراپ سین ، ڈسٹرکٹ اسٹینڈنگ بورڈ ..
سیالکوٹ۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء)تین بچیوں سے مبینہ زیادتی کے معاملہ کا ڈراپ سین ، ڈسٹرکٹ اسٹینڈنگ بورڈ میں بچیوں سے زیادتی ثابت نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ حاجی پورہ پولیس نے گزشتہ سال اپریل میں خرم شہزاد وکٹر کی درخواست پر اس کی تین کمسن بیٹیوں سمن ، سماویہ اور سیانہ کے ساتھ زیادتی کرنے اور انہیں مار پیٹ کرنے کے الزام میں اپنے بڑے بھائی اشفاق ، ساگر، چچا اقبال ، چچی سیما، جمی اور بھانجے کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا ۔

مدعی نے الزام لگایا تھا کہ اس کے قریبی رشتہ دارمیری غیر موجودگی میں میری کمسن بیٹیوں سے میری غیر موجودگی میں زیادتی اور مارپیٹ کرتے رہے ہیں ۔ پولیس تھانہ حاجی پورہ نے مذکورہ مقدمہ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اسٹینڈنگ بورڈ میں کمسن بچیوں کا طبی معائنہ کروایا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے تینوں کمسن بچیوں سے کسی قسم کی زیادتی ثابت نہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔