وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میںمنعقدہ کھلی کچہری کے دوران سائیلین وزیرا علیٰ کو درخواستیں پیش کرتے ہیں،ترجمان وزیرا علیٰ سیکریٹریٹ

جمعرات 1 فروری 2018 23:11

کوئٹہ۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) وزیرا علیٰ سیکریٹریٹ کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میںمنعقدہ کھلی کچہری کے دوران سائیلین کی اکثریت وزیرا علیٰ کوکسی بھی سرکاری محکمے میںتعیناتی کی درخواستیں پیش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے کسی بھی محکمے میں بھرتی سپریم کورٹ کے حکم اور قواعد وضوابط کے مطابق کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام محکموں میںخالی آسامیوں پر بھرتی کے عمل کو فوری طور پر مکمل کرنے اور اہلیت کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت خالی آسامیاں پرکرنے کی ہدایت کی گئی ہے لہذا نوکری کے خواہشمند امیدواروں اور سائیلین کو آگاہ کیا جاتاہے کہ وہ مختلف محکموں کیجانب سے مشتہر کی گئی آسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرائیں‘ کھلی کچہری کے دوران اپنی درخواستیں نہ دیں تاہم وہ سائیلین درخواست دے سکتے ہیں جن سے تعیناتی کے عمل میں کوئی زیادتی یا حق تلفی ہوئی ہو۔

متعلقہ عنوان :