صوبے کے تمام محکموں کوفعال اوران کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے، صوبائی وزیرسید محمدرضا

جمعرات 1 فروری 2018 23:11

کوئٹہ۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء)صوبائی وزیر برائے حیوانات وجنگلات قانون وپراسیکوشن سید محمدرضانے کہا ہے کہ صوبے کے تمام محکموں کوفعال اوران کی کارکردگی کوبہتر بنانے اور درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے نا صرف قانون سازی کی ضرورت ہے بلکہ اس حوالے سے محکمانہ پالیسی کا ترتیب دینابھی انہتائی ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ محکمانہ پالیسی اور قوانین کے ذریعے مسائل کا قابل عمل حل مرتب کیا جاسکتا ہے اورتمام سٹیک ہولڈر کے صلاح مشورے اورماہرین کی رائے اور تجربات کی بنیاد پرپالیسی فریم ورک ترتیب دیاجائے جس کے ذریعے عوام الناس کو ناصرف محکمانہ سروسز سے آگاہی ہوبلکہ انہیں وہ سروسز سہولت کے ساتھ فراہم کیں جاسکیں۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور ماہرین کی ٹیم پر مشتمل ایک ایسا محکمہ ہے جو تمام اداروں کوقانون سازی اورپالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

اب ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام محکمے قانون سازی اورپالیسی کی اہمیت کے پیش نظر اپنے مسائل کومد نظر رکھتے ہوئے اور محکمہ قانون وپارلیمانی امورکے ماہرین کے تجربات کی روشنی میں اس عمل کا آغاز کریں۔ اور جو قوانین و پالیسز اب تک کسی وجوہات کی بنیاد پر پراسیس نہیں ہوئیں انہیں بھی قابل عمل بنانے کے لئے اقدامات کریںتاک عوام الناس کوہرا دارے سے بھرپور استفادہ حاصل ہوسکے۔