صوبائی وزیر سید محمد رضا کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میںآنے والے زلزلے میں جانی ومالی نقصان پر اظہارافسوس

جمعرات 1 فروری 2018 23:11

کوئٹہ۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) صوبائی وزیر حیوانات وجنگلات قانون وپراسیکوشن سید محمد رضا نے گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میںآنے والے زلزلے میں جانی ومالی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میںبلوچستان کی عوام کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ منسٹری کے تمام محکمے عوام کو اس مصیبت کی گھڑی میں ریلیف دینے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروے کارلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد بلوچستان کے عوام اورمختلف محکموں کے ملازمین کو ایسی تربیت دلائی جائے گی جس کے ذریعے کسی بھی قدرتی آفت کے دوران نقصان کے احتمال کو کم سے کم کیاجاسکے۔ انہوںنے وزارت کے تمام محکموں کوہدایت جاری کی کہ وہ اس ضمن میںتجاویز جمع کرائیں تاکہ اس پرفوری طور پرکام شروع کیا جاسکے۔ اورعوام کااپنے منتخب نمائندوں اور جمہوری حکومت پراعتماد بحال کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :