ہمیشہ قانون کااحترام کیا،کیس کا دفاع کروں گا ، طلال چوہدری

جمعرات 1 فروری 2018 23:13

ہمیشہ قانون کااحترام کیا،کیس کا دفاع کروں گا ، طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس میں عدالت میں پیش ہوں گا،ہمیشہ قانون کااحترام کیاہے،میں نے پی سی او ججز کے بارے میں بات کی تھی،پی سی او ججز کے بارے میں عدالت کے اپنے فیصلے موجودہیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نیجمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ عدلیہ بحالی کی تحریک پی سی اوججز کے خلاف چلائی تھی،عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ، ہ قانون کااحترام کیاہے، ہماری لیڈرشپ بھی عدالتوں میں پیش ہوتی رہی،میں نے پی سی او ججز کے بارے میں بات کی تھی،پی سی او ججز کے بارے میں عدالت کے اپنے فیصلے موجودہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی بحالی کی تحریک چلائی تھی، توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوں گا اور اپنے خلافمقدمے کا دفاع کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :