پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ، پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں احتجاج کا فیصلہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 1 فروری 2018 22:17

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ، پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 1فروری2018ء ): پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت کی جانب سے عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیاتھا۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا تھا۔پٹرولیم مصنوعات کو بڑھانے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کا خون نچوڑ رہی ہے، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کے طوفان کو دعوت دی ہے۔ آصف زرداری نے پٹرولیم نرخوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کی ہدایت کی ہے.