میر ہزار بجارانی اور انکی اہلیہ کی تدفین کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 1 فروری 2018 22:00

میر ہزار بجارانی اور انکی اہلیہ کی تدفین کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 1فروری2018ء ): میر ہزار خان بجارانی اور انکی اہلیہ فریحہ رزاق کی تدفین کے معاملے پر اختلاف شدید ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق آج میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ سے ملیں، کمرے کا دروازہ توڑ کر لاشیں برآمد کی گئیں۔ کمرے سے فائر کی آواز آئی تھی۔ دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

صوبائی وزیر میرا ہزار خان بجارانی کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور ان کا شمار پارٹی کے سینئیر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اور انکی اہلیہ کی پر اسرار موت پر چہ میگوئیاں جاری تھیں جبکہ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں حیران کن حقائق منظر عام پر آ گئے۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میر ہزار خان بجارانی نے پہلے اپنی بیوی قریحہ رزاق کو گولیاں ماریں اور اسکے بعد خود کشی کر لی۔تازہ ترین معلومات کے مطابق میر ہزار خان بجارانی اور انکی اہلیہ فریحہ رزاق کی تدفین کے معاملے پر لواحقین میں اختلاف شدت اختیار کر گیا۔فریحہ رزاق کے بیٹے نے ماں کو میر ہزار خان بجارانی ساتھ کرم پور میں دفن کرنے سے انکار کر دیا۔