چیف جسٹس آف پاکستان نے میمو گیٹ کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیدیا جو 8 فروری سے کیس کی سماعت کریگا

جمعرات 1 فروری 2018 23:03

چیف جسٹس آف پاکستان نے میمو گیٹ کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیدیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے میمو گیٹ کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا جو 8 فروری سے کیس کی سماعت کرے گا۔ جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے میمو گیٹ اسکینڈل کے لئے بنچ تشکیل دیدیا ،ْ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 8 فروری کو سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران میموگیٹ کیس کی فائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ ایک ایسے پاکستانی بھی ہیں جو عدالت سے وعدہ کر کے واپس نہیں آئے، حسین حقانی کہاں ہیں، کیا حسین حقانی کو بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت ملے گی، کیوں نا انہیں نوٹس کر کے بلا لیں، حسین حقانی پاکستان آکرمیمو گیٹ کا سامنا کریں۔

واضح رہے میمو کمیشن نے پیپلزپارٹی کے دور میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی کو میمو اسکینڈل کا ذمہ دار قرار دیا تھا لیکن حسین حقانی وطن واپسی کی یقین دہانی کرا کر امریکہ چلے گے تھے۔