نہال ہاشمی کے خلاف فیصلے پر حیرت ہے ،ْسپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے شریف برادران کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ،ْ اعتزاز احسن

جمعرات 1 فروری 2018 23:03

نہال ہاشمی کے خلاف فیصلے پر حیرت ہے ،ْسپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے شریف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کے خلاف آنے والے فیصلے پر حیرت ہوئی ،ْ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے شریف برادران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹراعتزازاحسن نے کہا کہ کچھ لوگوں کو نہال ہاشمی کے خلاف فیصلے پر حیرت ہوئی ہے کیوں کہ نوازشریف تو سپریم کورٹ کے فیصلے کو عوام سے رد کرواتے اور عدالت عظمیٰ کے خلاف نعرے بھی لگواتے ہیں، سپریم کورٹ کی ان پر نظر کیوں نہیں گئی۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ نہال ہاشمی کے علاوہ طلال چوہدری، سعد فیق اور مریم نواز بھی عدالت کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے ہیں لیکن ان کا مواخذہ نہیں کیا جاتا، سپریم کورٹ پر حملہ کروانے میں شریف برادران کا ہاتھ ہے، ججز پر دباؤ ڈالنے کی ویڈیو ٹیپس بھی چلیں،3 ججز فارغ بھی ہوگئے لیکن شریف برادران کا کچھ نہیں ہوا، عدالت نے شریف خاندان کے حوالے سے نرم رویہ اپنا رکھا ہے، شریف برادران کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاناما اور منی لانڈرنگ سے زیادہ سنگین جرم اقامہ ہے، اگر امریکی صدر برطانیہ اور بھارتی وزرائے اعظم بھی کسی غیرملکی کمپنی کے ملازم ہوتے تو ناصرف ان کا مواخذہ ہوتا بلکہ وہ سب جیل بھی جاتے۔