بلاول بھٹو کا فریال تالپور کو بطور سینیٹ چئیرمین کے امیدوار میدان میں نا اتارنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 فروری 2018 21:59

بلاول بھٹو کا فریال تالپور کو بطور سینیٹ چئیرمین کے امیدوار میدان میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 فروری2018ء) بلاول بھٹو نے فریال تالپور کو بطور سینیٹ چئیرمین کے امیدوار میدان میں نا اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فریال تالپور سینیٹ کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کو چئیرمین سینیٹ بنوانے کی کوششیں کیے جانے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

فریال تالپور سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی بجائے سندھ اسمبلی یا قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی کی اعلی قیادت کرے گی۔ جبکہ نئے چئیرمین سینیٹ کے امیدوار کا فیصلہ بھی پارٹی کے اجلاس میں ہی کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ کے اندرونی اختلافات کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔