گھوٹکی پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جمعرات 1 فروری 2018 22:59

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) گھوٹکی پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ۔سنگین نوعیت میں مطلوب اشتہاری اور روپوش سمیت دس ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی کامران نواز پنجہوتا کے مطابق پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے وسطی جیون شاہ کے علاقے میں مقابلے کے بعد ایک ڈاکو ریاض کو ش کو زخمی حا لت میں گرفتار کر لیا ڈاکو کے قبضے سے ایک کلاشنکوف برآمد کر لی گئی مذکورہ ڈاکو سندھ اور پنجاب پولیس کو اغوا برائے تاوان ،قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تھا ۔

ایک اور کاروائی میں گھوٹکی پولیس نے روپوش اور اشتہاری ملزمان سمیت دس جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کر لیا ۔پولیس نے ڈہرکی ،وسطی جیون شاہ، داد لغاری اور جروار میں جوا کے اڈے پر چھاپے مارتے ہوئے جوا پر لگی رقم موبائل فون اور دو عدد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں ۔

متعلقہ عنوان :