جمعرات کی مناسبت سے مزارات، درگاہوں، خانقاہوں پر سندھ بھر میں سیکیورٹی مذید سخت کی جائے، آئی جی سندھ

جمعرات 1 فروری 2018 23:10

جمعرات کی مناسبت سے مزارات، درگاہوں، خانقاہوں پر سندھ بھر میں سیکیورٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی مناسبت سے مزارات، درگاہوں، خانقاہوں پر سندھ بھر میں سیکیورٹی مذید سخت کی جائے ۔اپنے ایک بیان میں آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس منتظمین کو اعتماد میں لیکر سرچنگ اور کڑی نگرانی کو رضاکاروں کے تعاون سے یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز مرکزی مزارات پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی نگرانی میں آج شام سے ہی مزارات کے داخلی گیٹس پر شرکاء کی فزیکل سرچنگ کے اقدامات کو عملاً ممکن بنایا جائے۔سیکورٹی احکامات پر انکی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔عوام کے جان ومال کے تحفظ جیسے بنیادی فرائض میں کوئی بھی غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :