بلاول بھٹو کا سینئر وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی اندوہناک ہلاکتوں پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار

جمعرات 1 فروری 2018 23:10

بلاول بھٹو کا سینئر وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی اندوہناک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندہ کے سینیئر وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ و سابق رکنِ سندہ اسمبلی فریحہ رزاق ہارون کی اندوہناک ہلاکتوں پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی پارٹی کے سینیئر رہنما اور اثاثہ تھے۔ انہوں نے میر ہزار خان کے انتقال کو پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :