پاک سر زمین پارٹی نے ایک مکمّل جمہوری نظام کا ماسٹر پلان تیار کیا ہے ،مصطفی کمال

جمہورت کی مضبوطی کے لئے نچلی سطح تک بلدیاتی نمائندوں کو انتظامی اور مالی اختیارات کی منتقلی نا گزیر ہے، وفد سے گفتگو

جمعرات 1 فروری 2018 23:10

پاک سر زمین پارٹی نے ایک مکمّل جمہوری نظام کا ماسٹر پلان تیار کیا ہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتوں کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے با اختیار اور مؤثر مقامی حکومت انتہائی نا گزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں نوجوانوں کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں چند خاندانوں کی حکومت ہے جو اپنے ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں اور اسی وجہ سے جمہوریت کے ثمرات لوگوں تک نہیں پہنچنے دیتے جس کی وجہ سے عام شہریوں کے پاس شہر، ٹاؤن یا یوسی کی سطح پراپنے بنیادی مسائل حل کرنے کا اختیار نہیںرہتا، یہی وجہ ہے کہ وہ بدترین حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

غیر مؤثر بلدیاتی نظام کی وجہ سے آج شہریوں کو پانی، صحت، پارک، نکاسی آب کا نظام، شہر میں صفائی اور تعلیم وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔

موجودہ بلدیاتی نظام بالکل غیر مؤثر ہے جس میں عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس عوامی مسائل حل کرنے کے اختیارات اور وسائل موجود نہیں جو آئین پاکستان اور جمہوری روایات کے خلاف ہے۔سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ مزید تباہی سے بچنے کے لیے بغیر کسی بلا تاخیر آئین اور قانون میں تبدیلی کر کے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر صوبہ پی ایف سی (صوبائی مالیاتی کمیشن) ایوارڈ کے زریعے مالی وسائل بلدیاتی حکومتوں کو منتقل کیا جائے اور وفاق کی جانب سے جاری این ایف سی ایوارڈ سے بھی کارکردگی کے مطابق مقامی حکومتوں کو مالی وسائل مہیا کیئے جائیں تاکہ بلدیاتی حکومتوں کی کارکردگی بہتر ہو۔

اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی عوام کو جمہوریت کے ثمرات پہنچانے اور ان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں۔انہوںنے کہا کہ مزید کہاکہ آئین کے آرٹیکل 140ٓ کو اس کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کویقینی بنایا جائے جو کہ موجودہ حکومتی ڈھانچے میں باآسانی ممکن ہے۔ انہوں نے وفد کے شرکاء کو بتایا کہ پاک سر زمین پارٹی نے ایک مکمّل جمہوری نظام کا ماسٹر پلان تیار کیا ہے جو کہ قانون کی بالادستی اور شفافیت کے ساتھ بہتر اور مؤثر حکومتی کارکردگی کے لیے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :