وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی وزیر میر ہزا خان بجارانی اور ان اہلیہ کی وفات کی خبر سن کر ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے

مرحوم میر ہزار خان بجارانی دیرینہ اور سینئر ساتھی تھے ،پارٹی کے لیے ایک اثاثہ کی حیثیت رکھتے تھے، وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 1 فروری 2018 22:56

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی وزیر میر ہزا خان بجارانی اور ان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کی اچانک وفات کی خبر سن کر فوری طورپر ان کی رہائش گاہ پہنچے اور لواحقین کے ساتھ اس سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میر ہزار خان بجارانی ہمارے دیرینہ اور سینئر ساتھی تھے اور وہ پارٹی کے لیے ایک اثاثہ کی حیثیت رکھتے تھے ان کی اچانک وفات سے پیدا ہونے والا خلا شاید ہی پر ہوسکے اور انہیں اِن کی اچانک وفات پر گہرا دکھ اور صدمہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے پسماندگان کو اپنی اور سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس سانحہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :