Live Updates

عمران خان کاخواجہ آصف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

وزیر خارجہ بیرون ملک کمپنی سے تنخواہ لیتے ہیں، وزارت خارجہ کیلئے سکیورٹی رسک ہیں‘ چیئرمین پی ٹی آئی

جمعرات 1 فروری 2018 22:56

عمران خان کاخواجہ آصف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف بیرون ملک ایک کمپنی سے تنخواہ لیتے ہیں، اس لئے وہ وزارت خارجہ کیلئے سکیورٹی رسک ہیں، خواجہ آصف کا ڈومیسائل بھی غیرملکی ہے، انہوں نے یہ تمام چیزیں اثاثوں میں ظاہر نہیں کیں، ان کے غیرملکی بینکوں میں اکائونٹس بھی ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ نہال ہاشمی کیخلاف کارروائی پر عدالت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عدلیہ کو یقین دلاتا ہوں کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، (ن)لیگ کے توہین آمیز رویے سے عدلیہ کا وقار کم نہیں ہو سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات