Live Updates

طاہر القادری اور عمران خان بیرونی ایجنڈے پر حکومت گرانے کی کوشش کررہے ہیں، خواجہ سعید رفیق

نواز شریف کی نااہلی سے انتشار پھیلا ،عوام ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کی سازشیں کرنے والوں کی سازشیں خاک میں ملا دیں گے،وفاقی وزیر ریلوے

جمعرات 1 فروری 2018 22:56

طاہر القادری اور عمران خان بیرونی ایجنڈے پر حکومت گرانے کی کوشش کررہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) وفاقی وزیر ریلوے اور مرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان بیرونی ایجنڈے پر حکومت گرانے کی کوشش کررہے ہیں نواز شریف کی نااہلی سے انتشار پھیلا عوام ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کی سازشیں کرنے والوں کی سازشیں خاک میں ملا دیں گے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ نواز شریف کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے وفاقی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے وژن کے تحت کام کررہی ہے اور اسی وژن کے تحت ریلوے کی اراضیوں پر قائم کچی آبادی قوانین کی شرائط پورا کرنے والی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق لیز دینے کیلئے وزارت ریلوے ’’کاگف‘‘ کی جانب سے دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کرتے ہوئے اقدامات کررہی ہے اور ریلوے کی اراضیوں پر کچی آبادیوں کی آڑ میں کام کرنے والے لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ان الفاظ کا اعادہ انہوں نے جمعرات کے روزدورہ کراچی کے دوران کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ’’کاگف‘‘ کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پرکیا ’’کاگف‘‘ کے چیئرمین نے وفاقی وزیر ریلوے کو ’’کاگف‘‘ کی جانب سے دی گئی تجاویز پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزارت ریلوے کی جانب سے ملک بھر میں ریلوے کی اراضی پر قائم 270سے زائد کچی آبادیوں کو 33سالہ لیز دینے کے اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ’’کاگف‘‘ اور کچی آبادیوں کے مکینوں کی جانب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے سے اظہار تشکر کیا وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزارت ریلوے ایسا پلان تیار کررہے ہیںجس کی تحت ریلوے کی اراضیوں پر قائم 23مارچ 1985سے قبل188کچی آبادیوں جن میں 107پنجاب اور 80سندھ میں قائم ہیں کو لینڈ مافیا کے چنگل سے آزاد کراکر مسلم لیگ (ن) کے منشور کی روشنی اور وزیر اعظم ہائوسنگ پروجیکٹ کے تحت سستی رہائشی سہولتیں فراہم کی جاسکیں اس سلسلے میں وزارت ریلوے نے ابتدائی طورپر تیاری کرلی ہے اور مذید رپورٹ تیارکی جارہی ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ اصل سستی رہائشی اسکیم کے حق دار کون ہیں لینڈ مافیا کون ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 4370روپے 5مرلہ یا120گز کا سالانہ کرایہ ادا کرنے پر 33سالہ لیز دینے کی تجویز پر غور ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کے تحت ہم ریلوے کی اراضیوں پر قائم کچی آبادی قوانین پورا اترنے والے آبادیوں کے غیریب ، پسماندہ اور مزدور طبقے کو دربدر نہیں کرسکتے کیونکہ وطن عزیز کے ہر شہری کو سستی رہائشی سہولتیں اور صحت تعلیم و دیگر ضروریات زندگی کی ریاست کی ذمیداری ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے قانون کے دائرے میں نبھاتے ہوئے مالکانہ حقو ق دینے جارہے ہیں جو مسلم لیگ کی وفاقی حکومت کا مثبت اقدام ہے انہوں نے کہا کہ 23مارچ1985کے بعد سندھ میں 35پنجاب میں 28اور KPKمیں ایک کچی آبادی ریلوے کی اراضیوں پر قائم ہوئی ہیں جن کو بھی مالکانہ حقوق دینے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ جلد ہی وزارت ریلوے مکمل بریفنگ اور سمری بنا کر وزیراعظم ، سینٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹوں برائے ریلوے کو پیش کردی جائیں گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دیں اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو نذر انداز کرنا قابل تشویش ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اگر افغانستان میں طاقت کا استعمال کیا تو بند گلی ان کا مقدر بن جائے گی انہوں نے کہا کہ ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت خطے میں امن کا ضامن نہیں افغانستان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی واضع ہے اور پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر موقف دو ٹوک ہے لہٰذا مسئلہ کشمیر مذاکرات سے ہی حل ہونا چاہئے انہوں نے کہا 21کروڑ سے زائد پاکستانی مادر وطن کی مضبوط ڈھال ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خدمت اور قومی وفا کا نام ہے زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا مسلم لیگ ( ن) کے منشور کا حصہ ہے جتنے ترقیاتی کام اورمیگا پروجیکٹ ساڑھے چار میں نوازشریف کی قیادت میں مکمل ہوئے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی قادری کی تحریک کا مقصد انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے ختم نبوت ؐ پر عقیدہ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے دین کو سیاست کا موضوع نہیں بنانا چاہیئے نواز شریف کی کوششوں سے کراچی میں روشنیاں بحال اور خون ریزی ختم ہوئی انہوں نے کہا کہ PPPاور PTIکو جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والے جمہوریت دشمن سے اتحاد مبارک ہو انتخابات قبل از وقت دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے اور مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں کلین سوئپ کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات