Live Updates

ْوفاق نے گرین لائن منصوبہ بنا دیا ، بسیں فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری تھی ،نواز شریف

وفاق نے اپنا کام کردیا ہے سندھ حکومت نے اپنا کام نہیں کیا، عمران خان کو کیسے علم ہوا کہ مجھے اگلے مہینیسزا ہوگی سابق وزیر اعظم کی گرین لائن منصوبے کے دور پر گفتگو

جمعرات 1 فروری 2018 22:47

ْوفاق نے گرین لائن منصوبہ بنا دیا ، بسیں فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاق نے گرین لائن منصوبہ بنا دیا ہے، بسیں فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری تھی وفاق نے اپنا کام کردیا ہے مگر سندھ حکومت نے اپنا کام نہیں کیا، عمران خان کو کیسے علم ہوا کہ مجھے اگلے مہنیے سزا ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نواز شریف نے گرین لائن منصوبے کا دورہ کیا ، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بسیں فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری تھی، گرین لائن منصوبہ بروقت چلتا تو عوام کو بہت فائدہ پہنچتا وفاقی حکومت نے گرین لائن منصوبہ بنادیا، کے فور منصوبے پر بھی وفاق نے اپنا کام کردیا ہے، افسوس سے کہتا ہوں کہ سندھ حکومت نے اپنا کام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کیسے پتہ لگا کہ مجھے اگلے ماہ سزا ہونے والی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :