ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے،نوازشریف

الزام تراشیاں ،گالم گلوچ اور دھرنے والے صادق امین ٹھہرے ،مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیاگیا، موٹروے مسلم لیگ (ن) نے بنائی، بجلی کی قلت، دہشت گردی کا خاتمہ، سی این جی کی قلت بھی مسلم لیگ (ن) ہی پوری کرے تو باقی پارٹیاں کیا کر رہی ہیں، الزام تراشیاں ،گالم گلوچ اور دھرنے والے تو صادق اور امین ٹھہرے ، مجھے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، ہمارے دور حکومت میں20سے 24 مہینے میں بجلی کا کارخانہ لگایا گیا ورنہ یہاں تو 20سال میں منصوبے مکمل نہیں ہوتے، آج کراچی میں فساد، دنگا اور بوری بند لاشیں ملنے کا دور ختم ہو چکا ہے، جس طرح بلوچستان میں وفاداریاں بدلی گئیں وہ آپ کے سامنے ہیں،مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا تاجر برادری سے خطاب

جمعرات 1 فروری 2018 22:47

ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے،نوازشریف
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، الزام تراشیاں ،گالم گلوچ اور دھرنے والے تو صادق اور امین ٹھہرے جبکہ مجھے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، ہمارے دور حکومت میں20سے 24 مہینے میں بجلی کا کارخانہ لگایا گیا ورنہ یہاں تو 20سال میں منصوبے مکمل نہیں ہوتے، آج کراچی میں فساد، دنگا اور بوری بند لاشیں ملنے کا دور ختم ہو چکا ہے،موٹروے مسلم لیگ (ن) نے بنائی، بجلی کی قلت، دہشت گردی کا خاتمہ، سی این جی کی قلت بھی مسلم لیگ (ن) ہی پوری کرے تو باقی پارٹیاں کیا کر رہی ہیں،جس طرح بلوچستان میں وفاداریاں بدلی گئیں وہ آپ کے سامنے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو تاجر برادری سے خطاب کر رہے تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے میں وفاقی حکومت کی کوششیں کامیاب ہوئیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے علاوہ کسی نے کراچی کے امن پر توجہ نہ دی، ماضی میں بجلی کے منصوبے شروع نہ کرنے والے جوابدہ ہیں، کراچی آپریشن کے لئے تمام فریقین کو اعتماد میں لیا گیا، اسی ملک میں 20سے 24 مہینے میں بجلی کا کارخانہ لگایا گیا ورنہ یہاں تو 20سال میں منصوبے مکمل نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں فساد، دنگا اور بوری بند لاشیں ملنے کا دور ختم ہو چکا ہے، ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، کیوں کراچی روشنیوں کا شہر نہ بن سکا کراچی میں ہر جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، کراچی آج سے پچاس سال قبل زیادہ بہتر تھا، زیادہ خوبصورت شہر تھا، ناجانے کس کی نظر لگی ہے اس شہر کو،آج سے پانچ دہائیاں قبل کراچی سنگاپور سے ملتا جلتا تھا، یہ سب کچھ لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ موٹروے کراچی پہنچ رہی ہے،موٹروے مسلم لیگ (ن) نے بنائی، بجلی کی قلت، دہشت گردی کا خاتمہ، سی این جی کی قلت بھی مسلم لیگ (ن) ہی پوری کرے تو باقی پارٹیاں کیا کر رہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہی پاکستان ایٹمی قوت بنا۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشیاں ،گالم گلوچ اور دھرنے والے تو صادق اور امین ٹھہرے جبکہ مجھے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، قوم اب حقیقت جان رہی ہے کہ معاملہ کیا ہے، میرے دور حکومت میں سٹاک مارکیٹ 19ہزار انڈیکس پر تھی، میرے خلاف آنے والے فیصلے کے وقت یہ 53سو پر آ گئی تھی، پچھلے سال ہمارا گروتھ ریٹ 5.3فیصد تھا، ہم گروتھ ریٹ 7سے آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے مطابق ہندوستان کی معیشت 5کھرب ڈالر تک پہنچنے جا رہی ہے،خطے میں کتنے ممالک ہیں جہاں مارشل لاء لگتا رہا ہو، جہاں عدالتیں منتخب وزیراعظم یا صدر کو نکال دیں،1947سے آج تک یہی کچھ ہورہا ہے کہ کوئی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہ کر سکا، یہ مقام افسوس کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2013میں قوم سے جو وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی کوشش کریں، آج کراچی کی حالت دیکھ لیں اور کوشش کریں کہ کراچی ترقی کی جانب بڑھے،2013سے قبل غیر ملکی سرمایہ کار کراچی میں آنے کو تیار نہ تھا اور کاروباری معاملات دبئی میں طے کرنے کیلئے کہتا تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لائق تحسین ہیں کہ جو انہوں نے پنجاب میں کام کروائے، نئے پاکستان کا دعویٰ کرنے والے نیا پاکستان تو نہ بنا سکے بلکہ نیا پاکستان کو پرانا کردیا، یہ لاہور میٹرو کو جنگلا بس کہتے تھے جبکہ یہ اب خود پشاور میں میٹرو بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے کے برہان انٹرچینج سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ژوب تک موٹروے جاری ہے، آج آپ صبح کا ناشتہ آپ کوئٹہ میں کریں گے تو دوپہر کا کھانا آپ گوادر میں کھائیں گے، مجھے شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بننے کی بے حد خوشی ہے، پاکستان میں کھیلے جانے والے کھیل کی مجھے سمجھ نہیں آئی، جس طرح بلوچستان میں وفاداریاں بدلی گیں وہ آپ کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پرامن بلوچستان آپ کے سامنے ہے، سارے کیسے کرائے پر پانی پھیرا جارہا ہے، آج آپ جیسے بڑھے لکھے اور سمجھ دار لوگوں کو آگے آنا چاہیے، پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو یہ بھی آپ کی ذمہ داری ہے، تھر کا کوئلہ جلد بجلی پیدا کرنے میں استعمال کیا جائے گا، ہماری ذمہ داری تب پوری ہو گی جب لوڈشیڈنگ ختم ہو اور بجلی سستی دستیاب ہو، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی کمی آرہی ہے جس سے قرضہ میں اضافہ ہو گا، نواز شریف نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل پر آپ کو مبارک ہو۔