پنجاب اسمبلی :اپوزیشن کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدیداحتجاج اور ہنگامہ

ایوان چور چور اور شیر شیر کے نعروں سے گونجتا رہا ‘حکومت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے کے خلاف احتجاج نے ایوان کو مچھلی منڈی بنا دیا ‘حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے مردم شماری میں اقلیتوں کا ڈیٹا فوری شیئر کرنے کا مطالبہ کردیا ‘حکومتی رکن اسمبلی میاں طارق نے عوام کو بیوقوف بنانے والی این جی اوز کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا‘سپیکر نے جعل ساز این جی اوز کیخلاف فوری کاروائی کرنے کا حکم جا ری کردیا اقلیتوں کا ڈیٹا جلد الیکشن کمیشن شیئر کرے گا‘پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کے ریٹ سے بھی کم کر دیا ہے‘وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان

جمعرات 1 فروری 2018 22:34

پنجاب اسمبلی :اپوزیشن کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) پنجاب اسمبلی اپوزیشن کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدیداحتجاج اور ہنگامہ ‘ایوان چور چور اور شیر شیر کے نعروں سے گونجتا رہا ‘حکومت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے کے خلاف احتجاج نے ایوان کو مچھلی منڈی بنا دیا ‘حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے مردم شماری میں اقلیتوں کا ڈیٹا فوری شیئر کرنے کا مطالبہ کردیا ‘حکومتی رکن اسمبلی میاں طارق نے عوام کو بیوقوف بنانے والی این جی اوز کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا‘سپیکر نے جعل ساز این جی اوز کیخلاف فوری کاروائی کرنے کا حکم جا ری کردیاجبکہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ اقلیتوں کا ڈیٹا جلد الیکشن کمیشن شیئر کرے گا‘پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کے ریٹ سے بھی کم کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق ایک گھنٹہ دس منٹ تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا۔اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ بہبود آبادی و بیت المال اور جیل خانہ جات کے متعلق سوالات کے جواب صوبائی وزیر احمد یار ہنجرا اور پارلیمانی سیکرٹری الیاس انصاری نے دیے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو نے کہا مردم شمار ی کے حالیہ نتائج میں اقلیتوں کے نتائج ابھی تک شیئر نہیں کیے گئے ۔

یہ ایک اہم مسئلہ ہے اس حوالے سے مینارٹی کے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔اس حوالے فوری آگاہ کیا جائے تاکہ مینارٹی کے لوگ عام انتخابات کے حوالے سے کوئی فیصلہ کر سکیں۔پی ٹی آئی کی رکن شنیلہ روت نے کہا مردم شماری کے فارم میں مینارٹی کا خانہ الگ سے رکھا گیا تھا جبکہ تمام طبقوں کے افراد کا ڈیٹا شیئر کردیا گیا لیکن ابھی تک اقلیتوں کا ڈیٹا شیئر نہیں حکومت اس مسئلے کو سنجیدگے سے لے اور فوری ڈیٹا شیئر کرے۔

اس کے جواب میں وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا مردم شماری میں اقلیتوں کی آبادی مکمل طور پر گنتی کی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن اس کا ڈیٹا جلد عوام کے ساتھ شیئر کرے گا ۔اس ڈیٹا سے سیٹوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہو گی۔پنجاب کی سیٹیں بھی اتنی ہی رہیں گی۔بعد ازراں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کے ریٹ سے کہی زیادہ مختلف ہے ۔

عالمی منڈی میں اتنی قیمتیں نہیں بڑھی جتنی حکومت نے گزشتہ چھ ماہ میں بڑھا دی ہے۔حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرادیا عوام کو مزید رسوائی سے بچایا جائے۔اس حوالے میری قرارداد ہے اس کو آئوٹ آف ٹرن لیا جائے جس پر وزیر قانون نے کہا آپ پیر والے دن یہ قرارداد لیں ویسے یہ معاملہ وفاق ہے آپ کی جماعت کو وہاں اٹھا نا چاہیے۔اپوزیشن کے ٹولے نے 17جنوری کو جو باہر شو لگادیا تھا اس سے زیادہ رسوائی عوام کو ملی تھی کل کے استعفے بھی واپس ہو گئے اور طاہر القادری پر لندن فرار ہو گئے ہیں۔

جس پر اپوزیشن اراکین تیش میں آگئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔قبل ازریں وقفہ سوالات کے دوران میاں طارق محمود آف ڈنگہ نے ضمنی سوال پر کہا این جی اوز عوام اور ملک کا نقصان کررہی ہیں ۔جبکہ محکمے کی طرف سے ان کو کھلا چوڑ دیا گیا ہے ۔این جی اوز کے نام پر کچھ ایسے دھندے جاری ہیں جن کی تفصیلات سے محکمہ بھی آگاہ ہے۔خوبصورت نام رکھ کے لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے ان کو ایجنڈا بھی کچھ اور ہی ہوتا ہے۔

جبکہ سپیکر نے محکمے کو جعل ساز این جی اوز کیخلاف فوری کرنے کرنے کے احکامات جاری کردیے۔وزیر جیل خانہ جات نے ڈاکٹر نوشین حامد کے ضمنی سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا پنجاب حکومت سوئے اصل کے مقام پر نئی جیل بنا رہی ہے اس کے علاوہ تین مزید جیلں اس سال میں مکمل کرلی جائیں گی۔وزیر قانون نے میاں اسلم اقبال کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ارشد گزشتہ دس سال زائد عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہے اس کو بھتے کی پرچی نہیں ملی بلکہ گاڑی کو روک کرکہا گیا ہے کہ بھتہ دو ورنہ جان سے مار دینگے۔

10بھتہ دینے کا افتخار عرف بھولا نے کہا جبکہ پولیس نے ملزمل کو گرفتار کرلیا ہے اور کیس عدالت میں چل رہا ہے ملزم عبویر ضمانت پر رہا اس کیس میں پولیس قانون کے تقاضے پورے کرے گی۔اسمبلی کا ایجنڈا مکمل ہونے اجلاس آج صبح نو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔