فریال تالپور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے رہیں، بلاول بھٹو

انہیں صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑوانے کا سوچ رہے ہیں، ذاتی طور پر سیاستدانوں کے حوالے سے توہین عدالت اور سو موٹو نوٹس کے حق میں نہیں ہوں، اگر عدالت نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت پر سزا دی ہے تو پھر قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 1 فروری 2018 22:26

فریال تالپور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے رہیں، بلاول بھٹو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فریال تالپور کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں، انہیں صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑوانے کا سوچ رہے ہیں،ذاتی طور پر سیاستدانوں کے حوالے سے توہین عدالت اور سو موٹو نوٹس کے حق میں نہیں ہوں، اگر عدالت نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت پر سزا دی ہے تو پھر قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جھوٹی خبر کی اس سے بڑی مثال نہیں مل سکتی کہ فریال تالپور سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا فریال تالپور سینیٹ کے الیکشن میں حصہ نہیں لے رہیں لیکن ہم انہیں صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑوانے کا سوچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس میں سزا کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا ذاتی طور پر سیاستدانوں کے حوالے سے توہین عدالت اور سو موٹو نوٹس کے حق میں نہیں ہوں۔

اگر عدالت نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت پر سزا دی ہے تو پھر قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس آدمی کا کیا ہو گا جس نے ججز کو گرفتار کیا اور اس آدمی کا کیا ہو گا جس نے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جی ہاں میں ٹھیک کہہ رہا ہوں نواز شریف اور پرویز مشرف ایک برابر ہیں ۔