بالی وڈ اداکارہ وانی کپور نئی فلم کیلئے منتخب

جمعرات 1 فروری 2018 21:30

بالی وڈ اداکارہ وانی کپور نئی فلم کیلئے منتخب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) بالی وڈ کی نئی اداکارہ وانی کپور کو نئی فلم میں کاسٹ کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ہدایتکار وشال بھردواج نے وانی کو اپنی نئی فلم کیلئے منتخب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

وانی بطور ہیروئن اپنی پہلی فلم'بے فکری' کے بعد یش راج کے تحت بننے والی فلم کی شوٹنگ کررہی ہیں۔وانی جلد نئی فلم کا حصہ بنیں گی۔ 2016میں اداکارہ وانی کپور بطور ہیروئن پہلی بار رنویر سنگھ کیساتھ سینما اسکرین پر منفرد انداز میں سامنے آئی تھیں۔ انہوں نے 2013کی فلم ' شدھ دیسی رومینس'سے بطور سپورٹنگ اداکارہ بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :