جمعیت علما پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس کل ہوگا

جمعرات 1 فروری 2018 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2018ء) جمعیت علما پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس کل 3۔ فروری، بروز ہفتہ سکھر میں طلب کرلیا گیا ہے۔مفتی ابراہیم کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کریں گے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ اویس نورانی سمیت مرکزی کابینہ اور چاروں صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹری اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، متحدہ مجلس عمل، انتخابی منشور، سیاسی رابطے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں خالی تنظیمی عہدوں پر تعیناتیوں اور تنظیموں کی فعالیت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :