پیٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں،سینیٹر حافظ حمداللہ

حکومت نے جاتے جاتے عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے کا منصوبہ بنادیا ہے، رہنماء جے یو آئی

جمعرات 1 فروری 2018 20:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اللہ‘ حاجی عبدالعلی کاکڑ اور سعید آغا نے ایک بار پھر پیٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ موجودہ حکومت نے جاتے جاتے عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے کا منصوبہ بنادیا ہے حکومت پیٹرول کی مصنوعات پر نظر ثانی کرتے ہوئے اضافہ واپس لیا جائے ‘یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی‘ انہوں نے کہاکہ عوام کا معاشی قتل کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا موجودہ حکومت عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ہرفورم پر ن لیگ کی طرف سے معاشی حملے کا مقابلہ کریں گے اس سلسلے میں جلد سینیٹ میں بھی آواز اٹھائینگے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف وہ عوام کی ترجمانی کرتی ہے دوسری طرف ایک مہینے میں دو بار پیٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ہونے پر خاموش ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ موجودہ حکومت پیٹرول کی مصنوعات کی اضافے پر نظر ثانی کرینگے انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو عوام مجبور ہو کر سڑکوں پر نکل آئینگے ۔

متعلقہ عنوان :