سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کا میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کے قتل پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

جمعرات 1 فروری 2018 20:47

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے پیپلزپارٹی کے رہنماء و ایم پی اے میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر ہزار خان بجارانی پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے میر ہزار خان بجارانی کا شمار پیپلزپارٹی کے مخلص اور وفا دار ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پرتعزیتی بیان میں کہاکہمیر ہزار خان بجارانی ہر موقعے پر پارٹی کا ساتھ دیا ، ان کی موت سے پارٹی ایک مخلص اور وفا دار ساتھی سے محروم ہو گئی ، ان کی موت سے جو خلا پیدا ہو اہے اُسے پورا کرنے میں وقت لگے گا ، میر ہزار خان بجارانی کی پارٹی کے لیے خدمات کافی عرصے تک یاد رکھی جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے ساتھ محبت اور خلوص کا رشتہ تھا ، مرحوم ہر خوشی غمی میں ہمارے ساتھ تھے انہوں نے کہا کہ مرحوم کی موت سے پیپلزپارٹی جہاں ایک مخلص ساتھی سے محروم ہو گئی وہیں قوم ایک کہنہ مشق سیاست دان سے بھی محروم ہو گئی ۔ان کی نا گہانی موت سے پیپلزپارٹی کے تمام کارکنان سو گوار ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو اس غم کے سہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔