حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ،پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام دشمن ہے ، سکندر حیات شیرپائو

جمعرات 1 فروری 2018 20:37

حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ،پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائونے پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام دشمن فیصلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں،عوام پہلے ہی مہنگائی،بے روزگاری اور معاشی مسائل سے دوچار ہیں اور اوپر سے حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا جو سراسر ظلم ہے۔

وہ بروز جمعرات شہید وطن حیات محمد خان شیرپائو کی43ویں برسی کی تیاریوں کے سلسلے میںصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 20کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر حلقہ کے عہدیدار اور کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔سکندر شیرپائو نے شہید لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حیات شہید نے پسے ہوئے اور محروم طبقات کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا مگر اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں، موجودہ حالات میں ہمیں شہید قائد کے فلسفہ،سوچ اور سیاسی بصیرت پر عمل پیرا ہوکر اپنی مٹی پر امن کے قیام اور پختونوں کے حقوق و تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا جس سے براہ راست غریب عوام متاثر ہوں گے اور ان کے مشکلات بڑھے گی،جاری نازک صورتحال میں موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور امن کے قیام پر توجہ دینے کی بجائے نان ایشوز میں الجھ گئے ہیں اور ان مسائل پر چشم پوشی اختیار کی ہے۔

انھوں نے معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کو خطر ناک رجحان اور صوبائی حکومت کی غفلت کا نتیجہ قرار دیااور کہا کہ معصوم بچیوں اورسرائے نورنگ کی طالبہ کے قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری صوبائی حکومت کی بے حسی ہے اور حکمران کسی بھی صورت اپنے آپ کوشہریوں کے تحفظ سے بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے۔

متعلقہ عنوان :