راؤ انوار ایک قاتل ڈاکو ہے، اس کو ڈھونڈنے کیلئے بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے، عابد شیر علی

میاں صاحب کی وجہ سے کراچی میں امن ہے،سندھ کے حکمرانوں کا احتساب کا وقت آگیا ہے، ایان علی کے ذریعے قوم کا پیسہ باہر بھیجا گیا، کراچی میں بسیں چلیں گی پھر لوگوں کو پتا چلے گا ترقی کیا ہے، وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی

جمعرات 1 فروری 2018 19:48

راؤ انوار ایک قاتل ڈاکو ہے، اس کو ڈھونڈنے کیلئے بلاول ہاؤس پر چھاپہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2018ء) وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے راؤ انوار ایک قاتل ڈاکو ہے، اس کو ڈھونڈنے کیلئے بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے۔ انہوں نے کہا کراچی کے لوگ ووٹ کے ذریعے گند صاف کریں گے۔وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی نے کراچی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کی وجہ سے کراچی میں امن ہے۔

انہوں نے کہا سندھ کے حکمرانوں کا احتساب کا وقت آگیا ہے، ایان علی کے ذریعے قوم کا پیسہ باہر بھیجا گیا، کراچی میں بسیں چلیں گی پھر لوگوں کو پتا چلے گا ترقی کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں گندگی کو صاف کیا جائے گا، پیپلزپارٹی نے جو کرپشن کی اور لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ان سب کا احتساب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی نے ایان علی کے ذریعے سندھ کے عوام کے پیسے ملک سے باہر بھیجے اور وقت آگیا ہے کہ لوگ ان لوگوں کے خلاف علم بلند کریں۔

ان کا کہنا تھا نواز شریف نے نہال ہاشمی کو اسی دن سٹپ ڈاؤن کردیا جس دن انہوں نے غلط زبان استعمال کی۔دوسری جانب وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کچھ دیر پہلے کراچی آمد ہوئی، شاہراہ فیصل سے گزرتے ہوئے ہرطرف غلاظت اور ملبے کے ڈھیر نظر آئے۔ انہوں نے کہا زرداری صاحب ! آپکی حکمرانی نے شہر ِقائد کو اٴْجاڑ ڈالا، اسے سنبھالنے کی بجائے پیشہ ور مجرموں کے رحم و کرم پر چھوڑے رکھا