سابق وزیراعظم نواز شریف کا کراچی گرین لائن بس منصوبے کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

اگر ہم دوبارہ برسراقتدار آئے تو کراچی کے لیے مزید میگا پروجیکٹس شروع کریں گے ،صدر مسلم لیگ (ن)کی رہنماؤں سے گفتگو

جمعرات 1 فروری 2018 18:50

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کراچی گرین لائن بس منصوبے کا دورہ ،ترقیاتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے جمعرات کو گرین لائن بس منصوبے کا دورہ کیا ۔اس دورے کا آغاز انہوںنے ناگن چورنگی سے کیا ۔نواز شریف نے وفاقی وزراء اور صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ گرین لائن بس منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ کراچی کے عوام کے لیے مسلم لیگ (ن)کی وفاقی حکومت کا تحفہ ہے اور وفاقی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ یہ منصوبہ بروقت مکمل ہوجائے ۔

انہوںنے کہا کہ گرین لائن بس منصوبے سے تکمیل سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہونے میں مدد ملے گی ۔نواز شریف نے کہا کہ اگر ہم دوبارہ برسراقتدار آئے تو کراچی کے لیے مزید میگا پروجیکٹس شروع کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کو کہیں گے کہ اس منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور اس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔میاں نواز شریف کے دورے کے باعث ناگن چورنگی م،نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا ۔