قطر تکافل گروپ نے آئی بی اے کراچی کے طالبعلم عمار اویس کو سکالر شپ کا چیک دیدیا

اسلامک فنانس کا شعبہ نوجوانوں کو کیریئر کے مواقع پیش کرتا ہے، ڈاکٹر عشرت حسین سابق گورنر اسٹیٹ بینک

جمعرات 1 فروری 2018 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے تکافل گروپ پاک قطر تکافل گروپ نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ۔ سینٹر آف ایکسیلنس ان اسلامک فنانس (آئی بی اے۔سی ای آئی ایف) کراچی کے انتہائی قابل طالب علم عمار اویس کو حال ہی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پہلی مرتبہ سکالر شپ عطاء کیا۔ سکالر شپ کا چیک پاک قطر تکافل گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید گل نے عطاء کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین آئی بی اے۔سی ای آئی ایف اور دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔ پاک قطر تکافل گروپ آئی بی اے ۔ سی ای آئی ایف کا تذویراتی شراکت دار ہے اور یہ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ ملکی سطح پر قابل قدر اقدامات اور شریعہ مالیاتی کاروباری ماڈلز کے انتظام میں خصوصی مہارت کے ساتھ قابل پروفیشنلز کی ترقی کے لئے تعلیمی پروگراموں میں تعاون کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سکالر شپ دینے کی پروقار تقریب میں معروف شخصیات بشمول سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین سی ای آئی ایف۔آئی بی اے، آئی بی اے ۔سی ای آئی ایف کے بانی ڈائریکٹر احمد علی صدیقی، بورڈ ممبران اور پاک قطر تکافل گروپ کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ ایک روشن مستقبل کے لئے انتہائی مسابقتی افرادی قوت کے فروغ کے نقطہ نظر کے ساتھ بزنس منیجرز کی پیشہ ورانہ تربیت اور تعلیمی پروگراموں میں کارپوریٹ سیکٹر کا تعاون ہمیشہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامک فنانس ایک ایسا شعبہ ہے جو نوجوانوں کو کیریئر کے مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے طالب علم عمار اویس کو ان کی خصوصی ٹریننگ کے لئے قابل قدر مالی معاونت کے حصول پر مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے مزید کہا کہ کئی سالوں سے پاک قطر تکافل نے آئی بی اے ۔ سی ای آئی ایف کے ساتھ شراکت داری سے متعدد سرگرمیوں اور کانفرنسوں کو جاری رکھا، ورلڈ اسلامک فنانس فورم (ڈبلیو آئی ایف ایف) جس میں اسلامک فنانس میں عالمی لیڈروں کو مدعو کیا، سٹیٹ بینک آف پاکستان، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، عالمی بینک اور بہت سے دیگر بین الاقوامی اداروں آئی سی ڈی (پرائیویٹ سیکٹر ڈویلپمنٹ آرم آف آئی ڈی بی)، اے اے او آئی ایف آئی، آئی آئی ایف ام، سی آئی ایم بی بینک، Ernst & Yung، آئی ایس آر اے، Deloitte Touche وغیرہ جیسے انتہائی موثر ریگولیٹری اداروں کی نمائندگی کی۔

پاک قطر تکافل گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید گل نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں آئی بی اے ۔ سی ای آئی ایف کے ساتھ منسلک ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور ہماری کمپنی کی اقدار ڈاکٹر عشرت حسین کے پاکستان بھر میں اسلامک فنانس کے فروغ کے نقطہ نظر سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہیں۔ یہ سکالر شپ بہت سے شعبوں میں سے ایک ہے جہاں ہم پاکستان بھر کے لوگوں کے لئے متبادل شریعہ کمپلائنٹ کے طور پر اسلامک فنانس کا حصہ ہونے کی حیثیت سے تکافل کو پھیلانے کے مشترکہ مقصد کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

سید گل نے مزید کہا کہ آئی بی اے ۔ سی ای آئی ایف کی جانب سے پیش کردہ ٹریننگ کے ذریعے مستقبل کے بزنس منیجرز شریعہ کمپلائنٹ انوسٹمنٹ و تکافل (انشورنس کا اسلامی متبادل) سمیت مختلف اسلامک بزنس ماڈلز اور خدمات کی گہری بصیرت اور شفاف ہم آہنگی کو حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔ مزید برآں تعلیمی ماہرین اور سیکھنے کی سہولت پروفیشنلز، کاروباری افراد، تعلیمی ماہرین، فنانس منیجرز، طلباء، ہیومن ریسورس منیجرز، کنسلٹنٹس اور صنعت کے دیگر شراکت داروں کو مشغول کرتے ہوئے اسلامک کاروباری اداروں کے لئے مضبوط اور علم پر مبنی بنیاد تعمیر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :