کراچی، مہنگے داموں زمینوں کی خریداری ،سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی خالد رحمان کو عمرے پر جانے کی اجازت

جمعرات 1 فروری 2018 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے مہنگے داموں زمین کی خریداری اور کرپشن میں ملوث سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی خالد رحمان کو عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔ دورکنی بینچ کے روبرو وزیر اعلی ہاوس کے سامنے پاکستان پیٹرولیم کے لیے مہنگے داموں زمین کی خریداری اور کرپشن سے متعلق سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی خالد رحمان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے خالد رحمان کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔ خالد رحمان کو 7 تا 14 فروری تک سعودی عرب جانے کی اجازت دی۔ ملزم کے وکیل محمود عالم نے کہا کہ خالد رحمان کی جانب سے ذر ضمانت 10لاکھ پہلے ہی جمع ہے۔ نیب انکوائری بند کرنے کے لیے چیئرمین نیب کو لیٹر لکھا جا چکا۔عدالت نے چار ہفتوں کی مہلت دی تھی جو گزر چکی۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا بتایا جائے کہ اب تک انکوائری بند کرنے سے متعلق چیئرمین نیب کا جواب کیوں نہیں آیا عدالت نے پراسیکیوٹر نیب کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر چیئرمین نیب سے رپورٹ کے کر جمع کرائی جائے۔

نیب کے مطابق خالد رحمان و دیگر نے وزیر اعلی ہاوس کے سامنے پی پی ایل کے لیے 2010 میں زمین خریدی۔ ملزمان نے زمین کی اصل قیمت سے زائد میں خریدی، جس سے قومی خزانے کا ایک ارب روپے سے زائد نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :