کراچی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے علینہ قتل کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی

جمعرات 1 فروری 2018 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے علینہ قتل کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی ہے جبکہ قتل کیس میں نامزد ملزمان احسن اور عباس نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے مقدمہ میں مقتولہ کی سگی بہن علوینہ،مظہر،احسن اور عباس نامزد ہیں پولیس کے مطابق ملزمہ علوینہ اورملزم مظہر جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو قتل کا اعترافی بیان بھی دے چکے، ملزم احسن اور عباس پر بلیک میلنگ کا الزام ہے، واقعہ دسمبر 2017 میں سعود آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :