کراچی، رشوت وصولی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو پکڑنے والا شہری دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعرات 1 فروری 2018 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے رشوت وصولی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو پکڑنے والے شہری کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو صدر کے علاقے میں ریڑھی بان سے مبینہ رشوت لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو روکنے والے شہری حیدر کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش درکار ہے اور ریڑھی بان سے بھی تفتیش کرنی ہے لہذا ریمانڈ دیا جائے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر دے دیا جبکہ آئندہ سماعت پر پولیس سے پراگریس رپورٹ بھی طلب کرلی پولیس کے مطابق پولیس اہلکار کو معطل کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :