پاک قطر تکافل گروپ نے آئی بی اے کراچی کے طالب علم عمار اویس کو سکالر شپ کا چیک دیا

اسلامک فنانس کا شعبہ نوجوانوں کو کیریئر کے مواقع پیش کرتا ہے، ڈاکٹر عشرت حسین

جمعرات 1 فروری 2018 18:14

لاہور ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے تکافل گروپ پاک قطر تکافل گروپ نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، سینٹر آف ایکسیلنس ان اسلامک فنانس کراچی کے طالب علم عمار اویس کو سکالر شپ دیدیا، سکالر شپ کا چیک پاک قطر تکافل گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید گل نے دیا، اس موقع پر ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین آئی بی اے،سی ای آئی ایف اور دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ ایک روشن مستقبل کیلئے انتہائی مسابقتی افرادی قوت کے فروغ کے نقطہ نظر کے ساتھ بزنس منیجرز کی پیشہ ورانہ تربیت اور تعلیمی پروگراموں میں کارپوریٹ سیکٹر کا تعاون ہمیشہ خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ اسلامک فنانس ایک ایسا شعبہ ہے جو نوجوانوں کو کیریئر کے مواقع پیش کرتا ہے،ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ کئی سالوں سے پاک قطر تکافل نے آئی بی اے ۔

(جاری ہے)

سی ای آئی ایف کے ساتھ شراکت داری سے متعدد سرگرمیوں اور کانفرنسوں کو جاری رکھا،پاک قطر تکافل گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید گل نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں آئی بی اے ۔ سی ای آئی ایف کے ساتھ منسلک ہونے کا اعزاز حاصل ہے، یہ سکالر شپ بہت سے شعبوں میں سے ایک ہے جہاں ہم پاکستان بھر کے لوگوں کیلئے متبادل شریعہ کمپلائنٹ کے طور پر اسلامک فنانس کا حصہ ہونے کی حیثیت سے تکافل کو پھیلانے کے مشترکہ مقصد کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی بی اے ۔ سی ای آئی ایف کی جانب سے پیش کردہ ٹریننگ کے ذریعے مستقبل کے بزنس منیجرز شریعہ کمپلائنٹ انوسٹمنٹ و تکافل (انشورنس کا اسلامی متبادل) سمیت مختلف اسلامک بزنس ماڈلز اور خدمات کی گہری بصیرت اور شفاف ہم آہنگی کو حاصل کرنے کے قابل ہوں گے، مزید برآں تعلیمی ماہرین اور سیکھنے کی سہولت پروفیشنلز، کاروباری افراد، تعلیمی ماہرین، فنانس منیجرز، طلباء، ہیومن ریسورس منیجرز، کنسلٹنٹس اور صنعت کے دیگر شراکت داروں کو مشغول کرتے ہوئے اسلامک کاروباری اداروں کیلئے مضبوط اور علم پر مبنی بنیاد تعمیر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :