صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کیخلاف حلقہ مکینو ں کا احتجا ج

جمعرات 1 فروری 2018 18:09

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کیخلاف حلقہ مکینو ں کا احتجا ج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2018ء) لاہور سے حلقہ پی پی 149 کے علاقے بند روڈ اکرم پارک کے سینکڑوں مکین اپنے ہی حلقہ کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے گزشتہ روز اپنے علاقے میں احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم کیخلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین جن میں خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل تھی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سال سے وہ علاقے میں بنیادی مسائل کا شکار ہیں علاقے کا سیوریج بند ہونے کی وجہ سے گلیاں و محلے گندے جوڑ کا منظر پیش کررہے ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ کیلئے ناصرف مساجد میں نماز کی ادائیگی بلکہ وفات پانے کی صورت میں جنازہ لے جانے بھی مشکل ہوگئے ہیں پورا علاقہ دلدل کا شکار ہے اور شکایات کے باوجود تاحال اس مسئلے کو حل نہیں کیاگیا ۔