چیف جسٹس نے بیرون ملک پاکستانیوں کے بینک اکانٹس پر ازخودنوٹس لے لیا

اسٹیٹ بینک، ایف بی آئی اور ایس ای سی پی سے تمام تفصیلات طلب ، وزارت خزانہ، داخلہ اور خارجہ کو بھی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

جمعرات 1 فروری 2018 18:04

چیف جسٹس نے بیرون ملک پاکستانیوں کے بینک اکانٹس پر ازخودنوٹس لے لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2018ء) چیف جسٹس ثاقب نثار نے بیرون ملک پاکستانیوں کے بینک اکانٹس پر ازخودنوٹس لے لیا، اسٹیٹ بینک، ایف بی آئی اور ایس ای سی پی سے تمام تفصیلات طلب کر لی ، وزارت خزانہ، داخلہ اور خارجہ کو بھی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا، کیس کی سماعت دو ہفتے کے بعد خصوصی بینچ کرے گا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کتنے پاکستانیوں کی جائیدادیں اوررقوم باہر ہیں اور ان کی واپسی کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں آئی بی اور آئی ایس آئی متعلقہ اداروں کو معاونت فراہم کریں ،بتایا جائے کہ پاناما اور پیراڈائزپرلیکس پر کیا کارروائی ہوئی۔

بیرون ملک پڑی پاکستانیوں کی غیر قانونی رقوم ملکی اثاثہ ہے جسے واپس لانا ہے، بادی النظر میں ایسی رقوم غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی اور بھیجی گئی۔

(جاری ہے)

اکثر پاکستانیوں کے ملک سے باہر بینک اکانٹس ہیں اور بیرون ملک رقوم بھیجے جانے سے ملک میں عدم توازن پیدا ہوا۔۔سپریم کورٹ نے یو اے ای اور سوئٹزر لینڈ میں موجود جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں اور2 ہفتے میں تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیاہے، چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ کیس کی سماعت 2 ہفتے کے بعد خصوصی بینچ کرے گا،تمام ادارے اور وزارت متعلقہ حکام سے مکمل تعاون کریں

متعلقہ عنوان :