کراچی میں دودھ کے نرخ کا تعین ،کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جار ی

جمعرات 1 فروری 2018 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے میں کراچی میں دودھ کے نرخ کا تعین کرنے سے متعلق درخواست پر کمشنرکراچی ،ڈپٹی کمشنرز اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں دودھ کے نرخ تعین کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں درخواست گزارعمران کا کہنا تھا کہ شہر میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے ۔ دودھ کی قیمتیں مزید بڑھانے کی بات کی جا رہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ رینجرز کو احکامات دیئے جائیں ۔ عدالت نے کمشنرکراچی سمیت ڈپٹی کمشنر اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :