کراچی کے علا قے کورنگی میں 9سالہ بچی سے مبینہ طور پر ذیادتی میں ملوث ملزم پکڑا گیا

پاک کالونی اور فرئیر پولیس نے بھی کارروائیاں کرتے ہو ئی18 ملزموں کو گرفتار کرلیا،کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

جمعرات 1 فروری 2018 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) کراچی کے علا قے کورنگی میں 9سالہ بچی سے مبینہ طور پر ذیادتی میں ملوث ملزم پکڑا گیا،پاک کالونی اور فرئیر پولیس نے بھی کارروائیاں کرتے ہو ئی18 ملزموں کو گرفتار کرلیا،کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی ضیا کالونی میں 9سالہ بچی سے مبینہ طور پر ذیادتی میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم الیاس متاثرہ بچی کا پڑوسی ہے اور ملزم گھر کے قریب ہی الیکٹرانکس اشیا کی مرمت کا کام کرتا ہیادھرسائٹ ڈویژن پولیس نے پاک کالونی جہان آباد میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان کیا اور علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران نوملزموں کو دھرلیا فرئیر پولیس نے بھی ریلوے کالونی میں کارروائی کے دوران 13جواریوں کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی،دوسری جانب کورنگی نمبر 2 ملت اسکول کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا زخمی کی شناخت 22 سالہ شہباز کے نام سے کی گئی زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :