کراچی ،کورنگی میں ڈاکو کی فائرنگ سے پانچ سالہ فاطمہ جاں بحق جبکہ بہن زخمی ہوگئی

جمعرات 1 فروری 2018 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) کورنگی میں ڈاکو کی فائرنگ سے پانچ سالہ فاطمہ جاں بحق جبکہ بہن زخمی ہوگئی۔دونوں بہنیں اسکول سے واپس آتے وقت ڈاکو کی گولیوں کا نشانہ بنیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوسڑکوں پر کھلے عام موت بانٹنے لگے۔

(جاری ہے)

کورنگی پانچ میں ڈکیتی کے دوران شور مچانے پرڈاکوں نے فائرنگ کردی۔اسکول سے آنے والی دو بچیاں فائرنگ کا نشانہ بنیں۔علاقہ مکینوں کاکہناتھاکہ علاقے میں پولیس کا نام ونشان تک نہیں،ڈاکو دندناتے پھرتے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،جلدملزمان کو پکڑ لیں گے۔