جامعہ کراچی میں سال 2018 میں داخلوں میں ہونے والی بے ضابطگیاں دور کی جائیں، منیب التوحید

جمعرات 1 فروری 2018 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری منیب التوحید نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں سال 2018 کے داخلوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو دور کیا جائے اور کراچی سے تعلق رکھنے والے طلبا کے ساتھ ہونے والی ذیادتی کو دور کرتے ہوئے،جو طلبا داخلوں سے محروم رہ گئے ہیں،انکی شکایات دور کرنے کے لئے جامعہ کراچی کے تحت فوری ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کے ساتھ کلیم فارم کا اجرا کیا جائے اور جو طلبا داخلوں سے محروم رہ گئے ہیں،انکو داخلہ فراہم کیا جائے،انہوںنے کہا کہ جامعہ کراچی کے سال 2018 کے داخلوں میں ہونے والے ڈی میرٹ داخلوں کو کالعدم قرار دیا جائے اور ڈی میرٹ داخلوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آئندہ ایسی پالیسی بناء جائے کے جامعہ کراچی میں داخلے میرٹ کی بنیاد ہوں، جامعہ کراچی میں کراچی کے طلبا جو داخلوں سے محروم رہ گئے ہیں انکو پالیسی وضع کرکے داخلے دیئے جائیں اور آئندہ سال داخلوں کے حوالے سے واضح پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :