تیسری قوتیں دونوں ممالک کےمابین تعلقات خراب کرنےکامئوجب ہیں،افغان سفیر

افغانستان میں امن کےبغیرپاکستان،وسط ایشیاکےدرمیان راہداری نہیں ہوسکتی،پرامن افغانستان ہی پرامن پاکستان کا ضامن ہے،کئی مہینوں کی محنت کےبعدتعلقات پھرصفرپرآجاتےہیں،آئی ایس آئی چیف کودورہ کابل کی دعوت دیتا ہوں۔تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 فروری 2018 16:51

تیسری قوتیں دونوں ممالک کےمابین تعلقات خراب کرنےکامئوجب ہیں،افغان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم فروری 2018ء) : پاکستان میں افغان سفیرعمرزخیل وال نے کہا ہے کہ تیسری قوتیں دونوں ممالک کےمابین تعلقات خراب کرنےکامئوجب ہیں،افغانستان میں امن کے بغیرپاکستان،وسط ایشیاکےدرمیان راہداری نہیں ہوسکتی،پرامن افغانستان ہی پرامن پاکستان کا ضامن ہے،کئی مہینوں کی محنت کےبعدتعلقات پھرصفرپرآجاتےہیں،آئی ایس آئی چیف کودورہ کابل کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوں نے آج یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف کادورہ سفارتخانہ انتہائی اچھا شگون ہے۔ افغانستان کے2سینئر وزراء کو پاکستان لانےمیں کامیاب ہوگیا ہوں۔رپورٹ’’پاک افغان تعلقات کیلئے مواقع کی پالیسی میں تبدیلی‘‘کےاجرا کا وقت اہم ہے۔ افغان سفیر نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کےمابین جلد تعلقات بہتر ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تیسری قوتیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات خراب کرنے کا موجب ہیں۔ جب بھی کوئی مثبت قدم اٹھایا جاتا ہے تو کچھ غلط ہوجاتا ہے۔ کئی مہینوں کی محنت کےبعد تعلقات پھرصفرپرچلے جاتے ہیں۔افغان سفیر نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلیے پرامید ہوں۔ پاک افغان تعلقات کی بہتری جلد ہونی چاہیے اس میں دیرنہیں ہونی چاہیے۔ پاک افغان تعلقات کی خرابی سےسب کو نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پرامن افغانستان ہی پرامن پاکستان کا ضامن ہے۔افغان سفیرعمرزخیل وال نے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم کہیں پھنس چکے،آگے بڑھنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان میں امن نہیں ہوگا توپاکستان اوروسط ایشیا کےمابین راہداری نہیں ہوسکتی۔ افغانستان بھی امن کے بغیر ترقی کا پل نہیں بن سکتا۔ افغان امن کےلیے بین الاقوامی شراکت داروں کا کردار اہم ہے۔